حالات کاتقاضہ ہے نئے انتخابات کرائے جائیں لیاقت بلوچ

فخر الدین جی ابراہیم کی چیف الیکشن کمیشن کی حیثیت سے تقرری خوش آئند ہے


ایکسپریس July 13, 2012
فخر الدین جی ابراہیم کی چیف الیکشن کمیشن کی حیثیت سے تقرری خوش آئند ہے(فوٹو ایکسپریس)

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کے حالات تقاضہ کررہے ہیں کہ عبوری حکومت قائم کر کے نئے انتخابات کرانے کااعلان کیاجائے۔ حکومت اپنے وزرا کو بچانے کے لیے دُہری شہریت قانون میں جلد بازی کر رہی ہے، نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد پاکستان کو مزید نقصان پہنچے گا، فخر الدین جی ابراہیم کی چیف الیکشن کمیشن کی حیثیت سے تقرری خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز تبلیغ اسلام شاہ مکی روڈ پر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے نو منتخب عہدیداراوں کے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی امیراسد اﷲ بھٹو، عبدالوحید قریشی ، شیخ شوکت علی بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام کو فخرالدین جی ابراھیم سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ الیکشن کمیشن کو مالیاتی اورانتظامی طور پر با اختیار ہونا چاہیے۔انھوں نے کہاکہ نیٹوسپلائی کی بحالی کے خلاف 14 جولائی کوکوئٹہ سے چمن تک،15 مارچ کو بولٹن مارکیٹ کراچی سے کیماڑی تک اور 16 مارچ کو پشاور سے طورخم تک لانگ مارچ کیے جائیں گے۔ حکمران ناکام ہوچکے ہیں اور انہیں عوام کی مفادات کی کوئی پرواہ نہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں