ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنس میں آصف زرداری کی بریت کی درخواستیں مسترد
نیب ریفرنسز میں ٹرائل کے لئے استغاثہ کے گواہ 8 جنوری کو پیش ہوں، عدالت کا حکم
WASHINGTON:
احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسس میں بریت کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے سابق صدر کی جانب سے دونوں مقدمات میں بریت سے متعلق درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 8 جنوری کو ہوگی۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کو پولو گراؤنڈ ریفرنس، اے آر وائی گولڈ اور ارُسس ٹریکٹر ریفرنسس میں بری کرچکی ہے۔