سندھ حکومت نے کراچی میں 36 کلومیٹرطویل فلائی اوور کی تعمیر کی منظوری دے دی

قائدآباد سے جناح برج تک بنایا جانے والا فلائی اوور 36 کلو میٹر طویل ہوگا اور اس کی تعمیر پر 6ارب روپے لاگت آئے گی۔

منصوبے سے شہر قائد میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے شہر قائد میں ٹریفک کے بہاؤ کو بلاتعطل جاری رکھنے کے لئے 36 کلومیٹر طویل فلائی اوور کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں قائد آباد سے جناح برج تک فلائی اوور کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، 36 کلو میٹر طویل اس فلائی اوور پر 6ارب روپے لاگت آئے گی اور اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کی جائےگا۔ منصوبے کی تکمیل کے لئے بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹینڈر طلب کئے جائیں گے اور اسے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ذریعے مکمل کرایا جائے گا۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے جہاں شہر قائد میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی وہیں کراچی کے حسن میں بھی اضافہ ہوگا۔
Load Next Story