نائیجیریامیں بس اسٹیشن پر دھماکا 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

دھماکا خیزمواد اسٹیشن کے ساتھ کھڑی بس کے قریب رکھا گیا تھا، حکام


ویب ڈیسک December 22, 2014
دھماکا خیزمواد اسٹیشن کے ساتھ کھڑی بس کے قریب رکھا گیا تھا، حکام، فوٹو:فائل

نائیجیریا میں بس اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر گومبے میں بس اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق دھماکا خیزمواد اسٹیشن کے ساتھ کھڑی ایک بس کے قریب رکھا گیا تھا اوراس کے پھٹنے کے نتیجے میں 20 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ زخمیوں کو فوری طور اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی حکومت نے 14 فروری کو ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کررکھا ہے لیکن مسلسل پرتشدد کارروائیوں اور بم دھماکوں نے سیکیورٹی خدشات میں اضافہ کردیا ہے بالخصوص شمال مشرقی علاقوں میں جہاں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث الیکشن کا انعقاد ناممکن نظر آرہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں