شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکا پر حملے کی دھمکی دیدی
امریکا سےسائبر جنگ سمیت پر طرح کے میدان میں لڑنےکیلئے تیارہیں اور ہم پینٹا گون اوروائٹ ہاؤس کونشانہ بناسکتے ہیں،کوریا
سونی پکچرز کی ہیکنگ کا تنازعہ اس قدر شدت اختیار کرگیا کہ شمالی کوریا نے امریکا پر حملے کی دھمکی دے ڈالی۔
سرکاری نیوز ایجنسی پرحکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوریا اس امریکی الزام کو مسترد کرتا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سونی پکچرز کی ہیکنگ کے پیچھے دراصل شما لی کوریا کا ہاتھ ہے کیونکہ اس فلم کی کہانی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی افسانوی موت کے گرد گھومتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کوریا کی حکومت اور عوام امریکا سے سائبر جنگ سمیت ہر طرح کے میدان میں جنگ لڑنے کے لے تیار ہے اور اس کے لئے ہم پینٹا گون، وائٹ ہاؤس اور دیگر اہم مقامات کو نشانہ بناسکتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی صدر براک اوباما غیر ضروری طور پر کوریا کے خلاف سونی سائبر حملوں کا الزام لگا رہے ہیں، سونی پکچرز پر جس نے بھی سائبر حملہ کیا وہ درست اقدام ہے لیکن اس کے پیچھے کون سے عوامل کارفرما ہیں اس کا ہمیں علم نہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے الزام عائد کیا تھا کہ سونی فلم پر سائبر حملےمیں شمالی کوریا ملوث ہے اور اسے اس کی اسے بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی جب کہ سونی پکچرز پر سائبر حملوں کے بعد نئی فلم ''دی انٹرویو'' کی ریلیز منسوخ کردی گئی تھی۔