4 نااہل ارکان سے مراعات کی مدمیں رقوم کی واپسی کا خط لکھ دیاقومی اسمبلی سیکریٹریٹ

رقم کی واپسی کے بارے میں نااہل ارکان کو کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔


ویب ڈیسک October 02, 2012
رقم کی واپسی کے بارے میں نااہل ارکان کو کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔ فوٹو اے پی پی

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےدہری شہریت پر نااہل 4 ارکان کو تنخواہوں اور مراعات کی مد میں پونے 4 کروڑروپے کی واپسی کا خط لکھ دیا۔

سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں ان ارکان کو نااہل قراردیا تھا جس کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ان ارکان اسمبلی کو رقم کی واپسی کاخط لکھا، جس کے مطابق زاہد اقبال کو 98 لاکھ، فرحت خان کو سوا کروڑ،جمیل ملک کو69 لاکھ اور فرح ناز اصفہانی کو 80 لاکھ روپے جمع کرانے کو کہا گیا ہے، رقم کی واپسی کے بارے میں نااہل ہونے والے ارکان کو کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔

ذرائع کےمطابق ایم کیو ایم کے رکن فرحت خان پارلیمانی سیکیرٹری بھی رہےہیں ، ان کوجو مراعات اور تنخواہ ملتی تھی اس کی واپسی کا بھی ذکر نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ حکام کی جانب سے عملدرآمد رپورٹ بدھ کو پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں