ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان نے آسٹریلیا کو 32 رنز سے شکست دے دی

آسٹریلیا کی ٹیم 149 رنز کے جواب میں 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بناسکی۔


ویب ڈیسک October 02, 2012
آسٹریلیا کی ٹیم 149 رنز کے جواب میں 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بناسکی۔ فوٹو: اے ایف پی

ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان سے شکست کے باوجود آسٹریلیا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ناصرجمشید اورکامران اکمل نمایاں بیٹسمین رہے۔ ناصرجمشید نے 46 گیندوں پر55 اورکامران اکمل نے 26 گیندوں پر 32 رنزبنائے۔ عبدالرزاق نے 17 گیندوں پر 22 رنز اسکورکئے۔ آسٹریلیا کے ایم اے اسٹارک نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم 149 رنز کے جواب میں 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بناسکی۔ آسٹریلیا کے مائیک ہسی 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حفیظ اور رضا حسن 2،2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

بہترین پرفارمنس پر رضا حسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان کی جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |