رواں سال میں ڈنگی سے 15 نگلیریا سے 13 اور کانگو سے 5 اموات ہوئیں

کراچی میں 23 بچے پولیو وائرس سے معذور ہوگئے،انسداد ڈنگی پروگرام غیر فعال ہونے سے 2ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے


Staff Reporter December 23, 2014
کراچی میں 23 بچے پولیو وائرس سے معذور ہوگئے،انسداد ڈنگی پروگرام غیر فعال ہونے سے 2ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ فوٹو: فائل

محکمہ صحت نے کراچی سمیت صوبے میں ڈنگی وائرس، پولیو وائرس، کانگو وائرس اور نگلیریا سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اعداد وشمار جاری کردیے۔

کراچی میں رواں سال میں ڈنگی سے 15، نگلیریا سے 13 کانگو سے 5 اموات ہوئیں جبکہ کراچی میں 23 بچے، سندھ میں 29 اور ملک بھر میں 291 بچے پولیو وائرس سے معذور ہوگئے، رواں سال کے دوران صوبے میں انسداد ڈنگی پروگرام غیر فعال ہونے سے 2 ہزار سے زائد افراد ڈنگی وائرس سے متاثرہ رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 1186 مریض ڈنگی وائرس سے متاثرہ رپورٹ ہوئے اور 2 درجن سے زائد اموات ہوئیں تاہم محکمہ صحت کی جانب سے ڈنگی سے ہونے والی اموات کو ظاہر نہیں کیا گیا اور محکمے کی رپورٹ میں محض 15 افراد کی اموات کی تصدیق کی گئی، رواں برس صحت کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر رہا ہے، کراچی میں رواں برس نگلیریاسے 13 مریض ہلاک ہوئے، کانگووائرس سے 8 افراد متاثرہ رپورٹ ہوئے ان میں 5 اموات کی تصدیق کی گئی۔

امسال کراچی میں 23 بچے پولیو وائرس جبکہ 6 بچے اندرون سندھ میں وائرس سے متاثر ہوئے ،رواں سال حکومت کی عدم توجہی اور نا اہلی کے باعث صوبے بھر میں ڈنگی اورملیریا سے بچائوکے لیے اسپرے نہیں کیا جاسکا، حکومت سندھ کی جانب سے رواں برس اپریل میں ڈنگی پر قابو پانے کے لیے ڈنگی پری وینشن اینڈ کنٹرول پروگرام شروع کیا گیا تھا جس کے لیے ابتدائی طور پر 44 ملین روپے مختص کیے گئے تھے اور سول اسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر شکیل ملک کو پروگرام منیجر اوران کے ساتھ گریڈ 18 کے 4 ڈاکٹر اور ایک ماہر حشرات الارض کو تعینات کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود محکمہ صحت کی عدم توجہی کے باعث ڈنگی پروگرام کی کارکردگی بہتر ثابت نہ ہوسکی۔

اسپتالوں کو ڈنگی کی تشخیص کی کٹس تک فراہم نہیں کی گئیں، رواں برس ڈنگی پروگرام کی جانب سے اخبارات کو اعداد و شمار بھی جاری نہیں کیے گئے، سندھ میں صحت کا شعبہ تنزلی کا شکار رہا ہے، صوبے میں نگلیریا، کانگو سے اموات زیاد ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں