سفارتکاروں سمیت غیرملکیوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

سفرا کی نقل وحرکت محدود،پولیس کو آگاہ کیے بغیرتقریبات میں نہ جائیں،وزارت داخلہ


سفرا کی نقل وحرکت محدود،پولیس کو آگاہ کیے بغیرتقریبات میں نہ جائیں،وزارت داخلہ. فوٹو؛فائل

FAISALABAD: وزارت داخلہ نے غیرملکی سفیروں کواپنی نقل وحرکت محدود کرنے اورپولیس اوروزارت داخلہ کو آگاہ کیے بغیرتقریبات میں جانے سے اجتناب کرنیکی ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع کے مطابق آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کے بعد سفارتخانوں کی سکیورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیتے ہوئے حکومت نے سفارتکاروں سمیت دیگرغیرملکیوں کی سکیورٹی مزیدسخت کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روزقومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں سبز انقلاب کے بانی ڈاکٹرنارمن بورلاگ کی100ویں سالگرہ کی تقریب میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو سکیورٹی اداروں نے آخری وقت پرشرکت سے روک دیا۔

معلوم ہوا ہے کہ اس پروفاقی وزیربرائے تحفظ قومی خوراک وتحقیق سکندرحیات بوسن نے مداخلت کی توانہیں بتایا گیا کہ اگروہ خود این اے آرسی میں امریکی سفیرکی سکیورٹی کی ذمہ داری اپنے ذمہ لیں تو انہیں بلالیا جائیگا لیکن وفاقی وزیرنے انہیں منع کرتے ہوئے کہااین اے آرسی امریکی سفیرکی سکیورٹی کی ذمہ داری نہیں لے سکتی۔دریں اثنا سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بینظیر ایئرپورٹ اسلام پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں