نیٹو سپلائی کی بحالی پر تکنیکی امور طے پا گئے معاہدہ جلد ہوگا پاکستان

افغانستان میںمفاہمت کے لیے کرداراداکرتے رہیںگے، ترجمان دفترخارجہ


ایکسپریس July 13, 2012
افغانستان میںمفاہمت کے لیے کرداراداکرتے رہیںگے،پاک بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات ستمبرمیں ہوں گے،ترجمان دفترخارجہ

پاکستان نے کہا ہے کہ نیٹوسپلائی کسی مالی فائدے کیلیے بندکی تھی نہ بحالی کاکوئی تحریری معاہدہ ہوا ہے تاہم امریکا کے ساتھ معاہدے کیلیے تکنیکی امور طے پاچکے ہیں توقع ہے کہ معاہدے پرجلددستخط ہو جائیںگے، نیٹوکنٹینر سے فیس نہ لینے کافیصلہ کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا ہے ڈرون حملوں کے مسئلے کاقابل قبول حل تلاش کرنے کیلیے بات چیت جاری ہے،افغانستان میں مفاہمتی عمل بامقصد بنانے کیلیے پاکستان اپنا کرداراداکرتا رہے گا۔

پاک بھارت وزرائے خارجہ کی سطح کے مذاکرات ستمبر میںہوںگے، حتمی تاریخوںکاتعین کیا جارہا ہے ۔دفترخارجہ کے ترجمان معظم احمدخان نے جمعرات کوہفتہ وارپریس بریفنگ میںبتایاکہ امریکی سفیرکیمرون منٹر نے پاک امریکا تعلقات کووسعت دینے اور عوام کے درمیان رابطوںکوفروغ دینے کے لیے اہم کرداراداکیا ہے ان کی خدمات دونوںممالک کیلیے ناقابل فراموش ہیں۔ انھوں نے بتایاکہ کہ ڈرون حملوں کے بارے میں پاکستان کاموقف بڑا واضح اور دوٹوک ہے یہ حملے پاکستان کی آزادی وخود مختاری کے خلاف اوربین الاقوامی قوانین کی خلاف وزری ہیں یہ کسی بھی اعتبار سے قابل قبول نہیں ہیں یہ تاثردرست نہیںکہ ڈرون حملوں پرامریکا ہماری بات سننے کوتیارنہیں یایہ وہ ہماری بات سنتا ہی نہیں۔

انھوںنے کہا کہ بگرام جیل میں محبوس 32 پاکستانیوں کی رہائی کیلیے امریکا سے رابطوں میں ہیں معاملہ جلد حل کرلیاجائے گا۔گزشتہ دنوں پاک بھارت سیکریٹریز خارجہ مذاکرات کے بعد جاری کردہ بیان کے تناظرمیںہی نئی ویزہ پالیسی آئے گی اس حوالے سے معاہدے میںکوئی رکاوٹ درپیش نہیں۔آئی این پی کے مطابق انھوں نے کہاکہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا دورہ امریکا جلد متوقع ہے لیکن ابھی تاریخ کا تعین نہیںہوا۔دہشت گردی مشترکہ مسئلہ ہے، پاک امریکا مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں