قائم مقام صدر نے صدارتی آرڈینینس سروسز آف پاکستان 2012 جاری کردیا

ذرائع کے مطابق آرڈینینس کا مقصد وفاقی بیوروکریسی میں سندھ ، بلوچستان اور فاٹا کی نمائندگی یقینی بنانا ہے


ویب ڈیسک October 02, 2012
ذرائع کے مطابق آرڈینینس کا مقصد وفاقی بیوروکریسی میں سندھ ، بلوچستان اور فاٹا کی نمائندگی یقینی بنانا ہے. فوٹو آئی این پی

قائم مقام صدر نیئر حیسن بخاری نے صدارتی آرڈینینس "سروسز آف پاکستان 2012" جاری کردیا۔

آرڈیننس کے تحت صوبوں سے افسران کو وفاق میں تعینات کیا جاسکے گا۔آرڈینینس کا مقصد وفاقی بیوروکریسی میں سندھ ، بلوچستان اور فاٹا کی نمائندگی کو بھی یقینی بنانا ہے، صدارتی آرڈینینس کا نام سروسز آف پاکستان 2012 رکھا گیا ہے، آرڈینینس جاری ہونے کے بعد وفاقی بیوروکریسی میں بےچینی اور مایوسی پائی جاتی ہے ۔

صدارتی آرڈینینس "سروسز آف پاکستان 2012"سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گریڈ 21 کے ملازمین مستفید نہیں ہوسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں