لاڑکانہشیخ زید چلڈرن اسپتال میں مزید 4 بچے جاں بحق تعداد 23 ہوگئی

آکسیجن سلنڈر نہ ہونے کی وجہ سے 3 سالہ سردار ابڑوکی زندگی نہیں بچائی جاسکی۔


ویب ڈیسک October 02, 2012
آکسیجن سلنڈر نہ ہونے کی وجہ سے 3 سالہ سردار ابڑوکی زندگی نہیں بچائی جاسکی۔ فوٹو : فائل

شیخ زید چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اورسہولتوں کی کمی سےمزید 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

سندھ کے مختلف شہروں سے گیسٹرو اور پیٹ کے امراض میں مبتلا بچے شیخ زید اسپتال میں داخل ہیں جہاں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اورسہولتوں کی کمی کے باعث مزید 4بچے جاں بحق ہوگئے اس طرح شیخ زید چلڈرن اسپتال میں جاں بحق بچوں کی تعداد 23 ہوگئی۔

جاں بحق ہونےوالےبچوں کے اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شیخ زید چوک پر احتجاج کیا،اس موقع پر بچوں کے ورثا نے ڈاکٹروں پرالزام عائد کیا کہ ان کی مبینہ غفلت اوراسپتال میں سہولتوں کی کمی کے باعث بچے جاں بحق ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بچوں کی ہلاکت پرگورنر، وزیر اعلیٰ سندھ اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کے نوٹس لینے کے بعد ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر فیروز میمن کی سربراہی میں قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی لاڑکانہ پہنچ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں