مہمند ایجنسی کے علاقے یکہ غنڈ سے 6 افراد کی لاشیں برآمد

لاشوں کو شناخت کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال غلنئی منتقل کر دیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک December 23, 2014
کچھ روز قبل نوشہرہ میں دریائے کابل کے کنارے سے 6 افراد کی لاشیں ملی تھیں ۔فوٹو: فائل

یکہ غنڈ کے علاقے کوئی بانڈہ سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مہمند ایجنسی میں یکہ غنڈ کے علاقے کوئی بانڈہ سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال غلنئی منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ان کی شناخت اور دیگر قانونی ضابطے مکمل کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل نوشہرہ میں دریائے کابل کے کنارے سے 6 افراد کی لاشیں ملی تھیں اس کے علاوہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بلوچستان سے بھی کم از کم 15 لاشیں ملیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں