دہشتگردی اور اس کی وجوہات کا خاتمہ کرکے دم لیں گے وزیر اعظم نواز شریف
دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے انٹیلی جنس معلومات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان ومال سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑاجاسکتا ۔
وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، قانونی ماہرین و مشیر سمیت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں انسداددہشت گردی قوانین اورموجودہ صورتحال سےنمٹنے کی حکمت عملی سمیت دیگر امور پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ اس دوران آئی جی اسلام آباد نے وزیراعظم کو وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی اور لال مسجد کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں اورعوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑاجاسکتا، ملک میں آباد کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے ہر شہری کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں شریک اعلیٰ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش صورتحال میں غیر معمولی اقدامات کئے جائیں اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے انٹیلی جنس معلومات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔