پنجاب کے تعلیمی اداروں میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے رضاکارفورس کی تیاری

3 لاکھ رضاکاروں پر مشتمل خصوصی فورس صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کے خلاف کام کرے گی، رانا مشہود


ویب ڈیسک December 23, 2014
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کویقینی بنایاجارہا ہے، رانا مشہود فوٹو: فائل

KARACHI: وزیر تعلیم و کھیل پنجاب رانا مشہود کہتے ہیں کہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں دہشتگردی سے نمٹنےکے لئے 3 لاکھ رضاکاروں پر مشتمل خصوصی فورس تشکیل دی جارہی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرتعلیم و کھیل پنجاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے پہلے طالبان کی بات سنی پھر ضرب عضب آپریشن شروع کیا گیا لیکن دہشتگردی سے نمٹنا صرف حکومتوں کا کام نہیں، دہشتگردی کے خلاف قوم ایک جگہ اکٹھی ہے، سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہے۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کویقینی بنایاجارہا ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے 3 لاکھ رضاکاروں پر مشتمل خصوصی فورس تشکیل دی جارہی ہے جو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کے خلاف کام کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں