دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی وزیراعلیٰ پنجاب
دہشتگردی کے خلاف فوج، پولیس اورشہریوں نے قربانیاں دی ہیں ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، شہباز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی۔
ایوان وزیر اعلی لاہور میں ڈنمارک کے سفیر جیسپرمولر سورنسن نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈنمارک کے سفیر نے سانحہ پشاور کی شدید مذمت اور اس سانحے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔
ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پورا ملک پشاور کے اسکول میں دہشتگردی کے باعث معصوم بچوں کی شہادت پر غم زدہ ہے، دہشتگردی کے خلاف فوج،پولیس اورشہریوں نے قربانیاں دی ہیں، ان شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی۔