لیپ ٹاپ چارجر میں لگی سلنڈر نما چیز آخر ہے کیا

یہ سلنڈر اکثر کی بورڈ اور ماؤس کی تاروں میں بھی ہوتا ہے جس میں نہ تو کئی تار ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی سرکٹ۔


ویب ڈیسک December 23, 2014
یہ سلنڈر اکثر کی بورڈ اور ماؤس کی تاروں میں بھی ہوتا ہے جس میں نہ تو کئی تار ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی سرکٹ۔ فوٹو؛فائل

کیا آپ نے کبھی اپنے لیپ ٹاپ چارجر میں لگے چھوٹے سے سلنڈر کا جائزہ لیا ہے کہ آخر اس میں ہے کیا یا اسے لگانے کا مقصد کیا ہے؟ تو یقیناً جواب ہوگا نہیں۔


اکثر آپ کو یہ چھوٹا سا سلنڈر لیپ ٹاپ چارجر کے علاوہ "کی بورڈ" یا "ماؤس " کی تار میں بھی لگا ملے گا جسے ہم دیکھتے ضرور ہیں لیکن کبھی اسے کھول کر دیکھا نہ ہوگا کہ اس میں آخر کیا چیزہے، تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس سلنڈرمیں ہے کیا۔ تو جناب اس سلنڈر میں نہ تو کوئی تار ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی سرکٹ، بس اس سلنڈر میں دو مقناطیس لگے ہوتے ہیں جو الیکڑو میگنیٹک ویووز کو کنٹرول کرتے ہیں۔


جب کسی بھی تار میں سے کرنٹ گزرتا ہے تو اس میں الیکٹرومیگنیٹک انٹرفیرینس پیدا ہونا شروع ہوجاتا ہے جب کہ تار میں بھی پہلے سے الیکٹرو میگنیٹک ویووز موجود ہوتی ہیں جس کی وجہ سے کرنٹ آؤٹ پٹ کے قریب ایک سلنڈر بنایا جاتا ہے جو الیکٹرومیگنیٹک ویووز کو بلاک کرتے ہیں اور آپ کی تار اور برقی آلات کو محفوظ بنانے کا کام دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں