دہشت گردی کا شکار بے گناہوں کے خون کا حساب لیا جائے گا سیاسی و عسکری قیادت کا عزم

چوہدری نثار نے سیاسی و عسکری قیادت کو دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کے لئے کمیٹی کی شفارشات پر اعتماد میں لیا


ویب ڈیسک December 23, 2014
ملک کے ہر کونے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، سیاسی و عسکری قیادت فوٹو: آن لائن

ملک کی اعلیٰ ترین سیاسی و عسکری قیادت نے ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع اور دہشت گردوں سے بے گناہوں کے خون کا حساب لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رخوان اختر، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری نثار نے سیاسی و عسکری قیادت کو دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کے لئے کمیٹی کی شفارشات پر اعتماد میں لیا ۔

اجلاس کے دوران ا س عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے جب کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے علاوہ ملک کے ہر کونے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں