سیاسی اداکاروں اور فنکاروں کو شکست دینے کے لئے عوام کومتحد ہونا پڑے گا سراج الحق
حکمران طبقے نے قومی اثاثے بیچ کر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے رقم اپنے بیرونی اکاؤنٹس میں جمع کرادی ہے، سراج الحق
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاسی اداکاروں اور فنکاروں کو شکست دینے کے لئے عوام کو متحد ہونا پڑے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ ملک کے لئے خطرہ ہیں جنہوں نے عوام کو غریب اور پاکستان کے اداروں کو یرغمال بنالیا ہے، حکمران طبقے نے قومی اثاثے بیچ کر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے رقم اپنے بیرونی اکاؤنٹس میں جمع کرادی ہے لہذا پسا ہوا طبقہ سیاسی برہمنوں اور اشرافیہ کو شکست دینے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران طبقے نے پاکستان کے نظریئے اور جغرافیے دونوں کو تبدیل کردیا ہے اس لئے سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے اور ملکی دولت کو بیرون ملک سے واپس منتقل کرائے۔
سراج الحق نے کہا کہ سانحہ پشاور امریکا کے نائن الیون سے بھی بڑا واقعہ ہے جب کہ دہشت گردوں نے پشاور کے ہر گلی کوچے کو ماتم کدہ بنادیا ہے۔