چین میں دوران آپریشن ڈاکٹرز اورعملے کو سیلفی لینا مہنگا پڑگیا

تصویریں منظر عام پر آنے کے بعد محکمہ صحت کے حکام نے غفلت برتنے پر 3 ڈاکٹرز کو عہدے سے ہٹادیا


ویب ڈیسک December 23, 2014
آپریشن تھیٹر میں یہ آخری آپریشن تھا اس لئے ڈاکٹرز کی جانب سے اس طرح کی حرکت کی گئی،اسپتال انتظامیہ

چین میں ڈاکٹرز کو دوران آپریشن سیلفی لینا مہنگا پڑگیا اور آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔

تصویریں کھچوانا کس کو پسند نہیں اور آج کے دور میں تو سیلفی کا چسکا ہر ایک شخص کو پڑاہوا ہے اسی وجہ سے لوگ اب سیلفی بنانے کے لئے نہ وقت دیکھتے ہیں اور نہ جگہ لیکن چین میں تو ڈاکٹرز نے حد ہی کردی اور سیلفی کا شوق ڈاکٹرز کو دواران آپریشن بھی نہ روک سکا۔

ہوا کچھ یوں کہ چین کے شمال مشرقی صوبے شانزی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں پر سیلفی کا ایسا بھوت سوار ہوا کہ دوران آپریشن بھی وہ سیلفی بنانے میں مصروف رہے، کسی نے فتح کا نشان بنایا تو کسی نے خوشگوار موڈ سے پوز دیئے ۔ تصویریں منظر عام پر آنے کے بعد محکمہ صحت کے حکام نے غفلت برتنے پر 3 ڈاکٹرز کو عہدے سے ہٹادیا جب کہ تصویر میں نظر آنے والے دیگر اسٹاف کے عملے کو سرزنش کے بعد ان کی 3 ماہ کی تنخواہ بھی روک دی گئی ۔

اسپتال انتظامیہ نے تصویریں منظر عام پر آنے کے بعد عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ کیوں کہ اس آپریشن تھیٹر میں یہ آخری آپریشن تھا اس لئے ڈاکٹرز کی جانب سے اس طرح کی حرکت کی گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں