عمران خان کی ریلی کو جنوبی وزیرستان میں خطرہ ہے ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا

جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عمران خان کی ریلی کا جنوبی وزیرستان آنا ٹھیک نہیں


ویب ڈیسک October 02, 2012
ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عمران خان کے ساتھ امن مارچ میں شریک افراد کو سیکیورٹی فراہم کرنا مشکل ہے۔ فوٹو: فائل

جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے جنوبی وزیرستان کی طرف امن مارچ کو خطرناک قرار دے دیا۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا نے کہا کہ انہوں نے جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ سے عمران خان کے دورے سے متعلق رپورٹ مانگی تھی جس پر انہوں نے بتایا ہے کہ موجودہ حالات میں عمران خان کی ریلی کا جنوبی وزیرستان آنا ٹھیک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں عمران خان کے ساتھ امن مارچ میں شریک افراد کو سیکیورٹی فراہم کرنا مشکل ہے۔

دوسری جانب تحريک انصاف نے جنوبی وزيرستان كی پوليٹيكل انتظاميہ كی جانب سے ظاہر کئے گئے سیکیورٹی خطرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن مارچ ہر حال ميں ہو گا۔


تحريک انصاف كے ترجمان كے مطابق ملک بھر كے عوام ، ملکی ذرائع ابلاغ اور دوسرے ممالک سے آئے ہوئے ميڈيا اور انسانی حقوق كی تنظيموں كے نمائندے تحريک انصاف كےساتھ جنوبی وزيرستان امن مارچ میں شریک ہونے کے لئے تیار ہیں۔


انھوں نے كہا كہ طالبان نے بھی امن مارچ پر حملہ نہ كرنے كی يقين دہانی كرائی ہے جبكہ جنوبی وزيرستان كے محسود قبائل نے امن مارچ كو سيكورٹی فراہم كرنے كی پيشكش كی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |