بھارتی ریاست آسام میں باغیوں کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 48 افراد ہلاک

ریاست آسام میں باغیوں کے حملے میں مارے جانے والوں میں 10 خواتین اور 13 بچوں بھی شامل ہیں،بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک December 23, 2014
حملوں میں علیحدگی پسند تنظیم ’’نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈو لینڈ‘‘ ملوث ہے،پولیس، فوٹو : فائل

QUETTA: بھارتی ریاست آسام میں باغیوں کے حملے میں 10 خواتین اور 13 بچوں سمیت 48 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں باغیوں نے مختلف مقامات پر حملے کرکے 10 خواتین اور 13 بچوں سمیت 48 افراد کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق حملوں میں علیحدگی پسند تنظیم ''نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈو لینڈ'' ملوث ہے جو کئی سالوں سے علیحدہ ملک کے لئے تحریک چلارہی ہے جب کہ حملوں کے بعد ریاست میں ریڈ الرٹ جاری کرکے حملہ آوروں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست آسام میں کئی برسوں سے علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے اور بھارتی سرکار اورانڈین آرمی علیحدگی کی تحریک کو کچلنے کے لئے وہاں انسانیت سوز مظالم ڈھارہی ہے اور 2012 میں بھی علیحدگی کی تحریک کے دوران ریاست میں 100 سے زائد افرد ہلاک اور 4 لاکھ کے قریب بے گھر ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں