رحمان ملک کاکوئٹہ میں صحافی کے قتل پر عدالتی کمیشن کے قیام کا اعلان

وزیرداخلہ نے مقتول صحافی کے ایک بیٹے کو ایف آئی اے میں نوکری دینے کا بھی اعلان کیا


ویب ڈیسک October 02, 2012
رحمان ملک نے صحافی کے قاتل کاپتہ چلانے والے کو 25لاکھ روپے انعام دینے کے اعلان کے ساتھ صحافیوں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آرکو بھی واپس لینے کی ہدایت کی۔ فوٹو: فائل

لاہور: وزیر داخلہ رحمان ملک نے کوئٹہ میں قتل کئے جانے والے صحافی کے قتل کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن کے قیام کااعلان کیا ہے۔

نیشنل پریس کلب میں صحافی جبری طورپر نوکریوں سے نکالنے، تنخواہیں نہ دینے اور کوئٹہ میں صحافی کے قتل کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔اس موقع پر وزیرداخلہ رحمان ملک بھی پہنچ گئے اورانہوں نے صحافی کے قاتل کاپتہ چلانے والے کو 25لاکھ روپے انعام دینے کے اعلان کے ساتھ صحافیوں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آرکو بھی واپس لینے کی ہدایت کی۔

رحمان ملک نے کہا کہ میں یہاں صحافیوں کے احتجاج میں وزیرداخلہ نہیں ذاتی حیثیت میں آیاہوں ۔انہوں نے صحافیوں کے تمام مسائل حل کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

وزیرداخلہ نے مقتول صحافی کے ایک بیٹے کو ایف آئی اے میں نوکری دینے کا بھی اعلان کیا۔

نجی ٹی وی چینل میں کام کرنے والے صحافی عبدل حق بلوچ کوہفتے کے دن خضدار میں پریس کلب سے کچھ فاصلے پر گولیاں مار کے شہید کر دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |