کرینہ کپور نے شادی کے لئے فلمی دنیا سے ایک ماہ کی رخصت لے لی

كرينہ کپور اب 21 اكتوبر تک كسی بھی فلم ميں كام نہيں كريں گی۔

كرينہ کپور اب 21 اكتوبر تک كسی بھی فلم ميں كام نہيں كريں گی۔ فوٹو فائل

بالی ووڈ اداکارہ كرينہ كپور نے شادی كے لئے فلمی دنيا سے ايک ماہ كی رخصت لے لی ہے۔

ذرائع كے مطابق اداكارہ كرينہ كپور اورسيف علی خان كی شادی كی تاريخ طے كردی گئی ہے جس کی وجہ سے كرينہ نے فلمی دنيا سے کچھ عرصہ دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب كپور خاندان كے مطابق شادی كی تيارياں زورو شورسے جاری ہيں۔


بھارتی ميڈيا كے مطابق كرينہ کپور اب 21 اكتوبر تک كسی بھی فلم ميں كام نہيں كريں گی۔ کرینہ دسمبر میں سيف علی خان كے ہمراہ سالانہ چھٹياں گزارنے کے بعد جنوری سے دوبارہ فلموں میں کام کریں گی۔

Recommended Stories

Load Next Story