عدلیہ الیکشن کرانے کاآپشن استعمال کرسکتی ہےبابراعوان

یہی جمہوریت کوبچانے کاراستہ ہے،توہین عدالت کانیاقانون آرٹیکل204کے منافی ہے


ایکسپریس July 13, 2012
یہی جمہوریت کوبچانے کاراستہ ہے،توہین عدالت کانیاقانون آرٹیکل204کے منافی ہے(فوٹو ایکسپریس)

سابق وزیرقانون بابراعوان نے کہاہے کہ میںسمجھتاہوںکہ 25جولائی کے بعدسپریم کورٹ الیکشن کے آپشن کواستعمال کرنے کے بارے میںکہے گی اوریہ ہی واحدآپشن ہے کہ جس سے جمہوریت کوبچایاجاسکتاہے،

پاکستان میںیہ وقت کئی عشرے کے بعدآیاہے،10جنوری کے فیصلے کے بعداپیل کرنی چاہیے تھی لیکن پتہ نہیںکیوںوہ موقع ضائع کردیاگیا، ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میںاینکرپرسن جاویدچوہدری سے گفتگو میںبابر اعوان نے نام لیے بغیرکہاکہ موجودہ صورتحال کے ذمے دارفاروق ایچ نائیک ہیں،انھوںنے ہی اجوئے روڈپرریسٹورنٹ کے بیسمنٹ میںبیٹھ کراین آراوتشکیل دیااورپھربچائوکے راستے تلاش کیے،

انھوں نے کہاکہ جوقانون تضادپیداکرے،وہ قانون نہیں،توہین عدالت کانیا قانون آرٹیکل دوسوچارکے منافی ہے اور میں اس کے حق میںنہیںہوں،بابراعوان نے کہاکہ میںبنیادی طورپراین آراوکاحامی ہوںکیونکہ بینظیربھٹو نے این آراوکے ذریعے پاکستان میں بہت بڑادروازہ کھولاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں