بالی ووڈ کی سپر ہٹ حسینائیں تعلیم میں بری طرح فلاپ ہو گئیں

ایشوریا رائے بچن نے یونیورسٹی کا منہ بھی نہیں دیکھا وہ تعلیمی میدان میں عام طلباء سے بھی کم تر سطح کی اسٹوڈنٹ تھی۔


INP December 24, 2014
پریانکا چوپڑابالی نے امریکا اور بھارت میں کافی اسکولوں میں تعلیم حاصل کی مگر وہ جے ہند کالج ممبئی میں بھی زیر تعلیم رہی لیکن کبھی بھی گریجویشن نہ کرسکی۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کی اداکارائیں بہت ہی خوبصورت لگتی ہیں ور جب انگریزی بولتی ہیں تو کو ئی شک بھی نہیں کرسکتا کہ یہ پڑھی لکھی نہیں ہیں۔

بتایاگیاہے کہ کرینہ کپورکپور خاندان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کو بچپن سے ہی ایکٹنگ کا شوق تھا،کرینہ نے مٹھی بائی کالج میں دو سال تک کامرس کی تعلیم حاصل کی، اس کے بعد اس نے گورنمنٹ لاء کالج میں داخلہ لے لیا لیکن فلم ملنے کی وجہ سے مزید تعلیم جاری نہ رکھ سکی اور آج تک گریجویشن سے بھی محروم ہے۔



ایشوریا رائے بچن جنہوں نے یونیورسٹی کا منہ بھی نہیں دیکھا۔ تعلیمی میدان میں وہ عام طلباء سے بھی کم تر سطح کی اسٹوڈنٹ تھی ۔ہٹ فلم 'یہ جوانی ہے دیوانی' میں کالج طالبہ کا کردار ادا کرنے والی دیپکا نے آج تک اپنی گریجویشن مکمل نہیں کی ہے۔اس نے بنگلور کے مائونٹ کارمیل میں داخلہ تو ضرور لیا لیکن اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکی۔پریانکا چوپڑابالی ووڈ کی پر کشش فنکاروں میں سے ایک ہے جس نے امریکا اور بھارت میں کافی اسکولوں میں تعلیم حاصل کی، وہ جے ہند کالج ممبئی میں بھی زیر تعلیم رہی لیکن کبھی بھی گریجویشن نہ کرسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں