سزائے موت پر عملدرآمد پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے امریکی محکمہ خارجہ

ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی کی ضمانت پر امریکا کو تشویش ہے، ترجمان امریکی دفتر خارجہ


ویب ڈیسک December 24, 2014
رواں سال ختم ہونے سے پہلے ہی امریکا افغانستان سے اپنی فوج واپس بلا لے گا،میری ہارف فوٹو: فائل

امریکا نے دہشتگردوں کی سزائے موت پر عملدرآمد پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا ہے۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ شدت پسندی ایک مشترکہ خطرہ ہے اور امریکا اس سلسلے میں پاکستانی حکومت کے ساتھ تمام سطح پر قریبی رابطے میں ہے۔ دہشتگردی میں ملوث افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی کی ضمانت پر امریکا کو تشویش ہے، حکومتِ پاکستان نے یقین دلایا تھا کہ ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو کو انصاف کی کٹہرے میں لایا جائے گا۔

میری ہارف کا کہنا تھا کہ رواں سال ختم ہونے سے پہلے ہی امریکا افغانستان سے اپنی فوج واپس بلا لے گا، جس کے بعد افغانستان میں امریکا کا کردار صرف انسداد دہشت گردی کے تعلق کو برقرار رکھنا اور افغان فورسز کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے ان کی تربیت کرنا رہ جائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں