مظفرآباد میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی دیوار گرنے سے 6 مزدور جاں بحق

حادثے کے نتیجے میں دم توڑنے والے مزدوروں میں سے 3 کا تعلق چین سے ہے۔

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر اگلے برس مکمل ہوگی فوٹو: فائل

KABUL:
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی دیوار گرنے سے 6 مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرآباد میں نوسیری کے مقام پر نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی زیر تعمیر دیوار اچانک گرگئی، جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے درجنوں مزدور ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو رضاکاروں نے فوری طور پر ملبے سے لوگوں کو نکالنے کا کا کام شروع کردیا۔ ملبے سے 6 مزدوروں کی لاشیں اور 20 سے زائد زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں سے 3 کا تعلق چین سے ہے۔

واضح رہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر اگلے برس مکمل ہوگی اور اس سے 969 میگا واٹ بجلی ملے گی۔
Load Next Story