کوٹ رادھا کشن واقعے میں ملوث 68 ملزمان پر فرد عائد

ملزمان کی جانب صحت جرم سے انکار کے بعد عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو 2 جنوری کو طلب کرلیا۔


ویب ڈیسک December 24, 2014
چند ماہ قبل کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلادیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلائے جانے کے واقعے میں ملوث 68 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے کوٹ رادھا کشن سانحے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر عدالت نے ملزمان کو فرد جرم سنائی تاہم ملزمان نے صحٹ جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو 2 جنوری کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلادیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں