عمران خان نے انسداد دہشتگردی کے لئے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کردی

فوجی عدالتیں ایک مخصوص وقت کے لئے ہی قائم کی جانی چاہئیں، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک December 24, 2014
فوج اور قوم کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، عمران خان فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت کے لئے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کردی۔

وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں قومی پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کے اجلاس کے دوران عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم تیار ہے، تحریک انصاف دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکارے کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی، فوج اور قوم کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

عمران خان نے کہا کہ وہ فوج کی زیر نگرانی خصوصی عدالتوں کی قیام کی حمایت کرتے ہیں تاہم یہ عدالتیں ایک مخصوص وقت کے لئے ہی قائم کی جانی چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |