پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنا ٹائٹل شہدائے پشاور کے نام کردیا

عامر خان اس سے قبل 30 ہزار پاؤنڈ مالیت کا سونےکا شارٹ بھی آرمی پبلک اسکول کےشہدا کے لواحقین کو دینےکا اعلان کرچکے ہیں


ویب ڈیسک December 24, 2014
دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہوں اور اگرپاکستان کو بچوں کی تعلیم کیلئے خدمات کی ضرورت پڑی تو حاضرہوں،باکسر۔ فوٹو؛فائل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سلور لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل پشاور کے شہدا کے نام کردیا۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی نژاد باکسرعامر خان کا کہنا تھا کہ پاكستان دہشت گردی كے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور مشكل كی اس گھڑی ميں قوم كا ساتھ دينے آيا ہوں ، پاكستان ميں تعليم اور ترقی كے ميدان ميں ہر ممكن مدد كيلئے ہر وقت تيارہوں ، پوري دنيا كو بتانا چاہتاہوں كہ پاكستان ايك محفوظ ملك ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اگر پاکستانی حکومت کو بچوں کی تعلیم کے لئے ان کی خدمات کی ضرورت پڑیں تو وہ اس کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔


پاکستانی نژاد باکسر نے حال ہی میں امریکی باکسر ڈیوون الیگزینڈر کو شکست دے کر جیتا گیا سلور لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل بھی شہدا پشاور کے نام کردیا جب کہ اس سے قبل انہوں نے 30 ہزار پاؤنڈ مالیت کا سونے کا شارٹ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے لواحقین کو دینے کا اعلان کیا تھا۔


واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 14 دسمبر کو امریکا کے شہر لاس ویگاس میں امریکی حریف ڈیوو الیگزینڈر کو شکست دے کر سلور لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور اسی فائٹ میں انہوں نے 30 ہزار پاؤنڈ مالیت کا سونے سے بنا شارٹ پہنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں