بھارتی فلم اسٹار سنجے دت 14 روز کے لئے جیل سے رہا

سنجے دت نے ملک قانون کے تحت پولیس کو 14 روز کی رہائی کی درخواست دی تھی


ویب ڈیسک December 24, 2014
سنجے دت کو 1993 کے ممبئی دھماکوں کے معاملے میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں 5 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ فوٹو:فائل

لاہور: غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں قید بھارتی فلم اسٹار سنجے دت کی 14 روز کے لئے رہا کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے ملک قانون کے تحت پولیس کو 14 روز کی رہائی کی درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے، قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد وہ دو ہفتوں کے کے لئے رہا کردیuے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سنجے دت کو مارچ 2013 میں 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے بعد غیرقا نونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے 5 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اب تک وہ اپنی قید میں سے 118 روز پے رول پر جیل سے باہر بھی گزار چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |