کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ پر دکان کے باہر دھماکا 27 افراد زخمی
دھماکا دکان کے باہر کھڑی سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا جس سے 3 دکانوں کو بھی آگ لگ گئی
پرنس روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 27 افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے 3 دکانوں کو آگ لگ گئی اور قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کےعلاقے پرنس روڈ پر دکان کے باہر زور دار دھماکے کے نتیجے میں 27 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا اتنازور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کے نتیجےمیں قریب کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 3 دکانوں میں بھی آگ لگ گئی۔
دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنےو الے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرےمیں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکا دکان کے باہر کھڑی سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا جس میں 7 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔