اسلام آبادپنجاب اورپختونخواکے کئی علاقوںمیںزلزلہ

شدت6.1،مرکزکوہ ہندوکش تھا،کسی نقصان کی اطلاع نہیںملی،افغانستان میںبھی جھٹکے


ایکسپریس July 13, 2012
شدت6.1،مرکزکوہ ہندوکش تھا،کسی نقصان کی اطلاع نہیںملی،افغانستان میںبھی جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،راولپنڈی،آزادکشمیر، لاہور، ہزارہ، پشاور،خیبرایجنسی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے،محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت6.1 ریکارڈکی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکززلزلے کامرکزکوہ ہندوکش میں تھا۔

زلزلے کے یہ شدیدجھٹکے جمعرات کی شام سات بجے صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا ،خیبر ایجنسی، مالا کنڈ ایجنسی اورغذر، گلگت ، مظفر آباد، میرپوراور کوٹلی میں بھی محسوس کیے گئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی 194 کلو میٹرتھی۔زلزلے کا دورانیہ 15 سے 25 سیکنڈ کے درمیان رہا،زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم فوری طورپر کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے دارالحکومت کابلسمیت وہاں کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8ریکارڈکی گئی ہے،مرکزکوہ ہندوکش ہی تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں