اہم منصوبوں پر غیر ملکیوں کی حفاظت خصوصی فورس کے سپرد

پنجاب میں اسپیشلائزڈ یونٹ اگلے ہفتے پہلے مرحلے میں 3 منصوبوں پر ذمے داری سنبھالے گا


محمد یعقوب ملک December 25, 2014
حکومت پنجاب نے آلات اور دیگر حفاظتی سامان خریدنے کیلیے ایک ارب21 کروڑ روپے دیے ہیں۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پنجاب میں مختلف اہم بڑے منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی حفاظت کی ذمے داری اگلے ہفتے اسپیشلائزڈ پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) سنبھال لے گا۔

ذمے دارذرائع نے ایکسپریس انویسٹی گیشن سیل کو بتایا کہ پنجاب پولیس سے منسلک ایس پی یو صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں 10 اہم منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی فول پروف سیکیورٹی کے لئے قائم کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اس یونٹ کے قیام سے غیر ملکی کمپنیوں کا اعتماد بحال ہوگا اور وہ بلاخوف و خطر ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ پہلے مرحلے میں ایس پی یوگوجرانوالہ میں نندی پور پاور پروجیکٹ اور فیصل آباد، میانوالی میں 2 منصوبوں پرکام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کی ذمے داری سنبھالے گا۔

قبل ازیں ان غیر ملکیوں کی حفاظت کے فرائض نجی سیکیورٹی ایجنسیوں کے ذمے تھی اور پنجاب پولیس صرف معاونت کرتی تھی، دوسرے مرحلے میں ایس پی یو قومی ترقی کے 7 دوسرے منصوبوں پرکام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کی ذمے داری سنبھالے گا، اس یونٹ کو مکمل طور پر فعال بنانے کیلیے ایلیٹ پولیس فورس کے تقریباً 2600 اہلکار شامل کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں