انتہا پسند اور دہشت گردوں کو ملک میں اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے پرویزرشید

کسی کو یہ حق نہیں دیا جاسکتا کہ وہ بندوق کے ذریعے ہمیں اپنے راستے پر چلانے کے لیے مجبور کرے، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک December 25, 2014
ہمیں غلطیوں سےسیکھ کر اپنی اصلاح کرنا ہوگی، پرویز رشید، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ انتہا پسند اور دہشت گردوں کو ملک میں اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے اور یہ حق بھی کسی کو نہیں دیا جاسکتا کہ وہ بندوق کے ذریعے ہمیں اپنے راستے پر چلانے کے لیے مجبور کرے۔

اسلام آباد میں شہدائے پشاور کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نےکہا کہ ملک میں کون سا نظام رائج ہوگا اس کا فیصلہ کرنے کا حق صرف عوام اور منتخب پارلیمنٹ کو ہے، ہم ملک میں کسی کو مسلح لشکر تشکیل دینے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی کسی کو اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ ہمیں زندگی گزارنے کا طریقہ سکھائے۔ انہوں نےکہا کہ دہشت گردوں نے عبادت گاہوں، اسپتال اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا جب کہ سانحہ پشاور کا دکھ آئندہ نسلیں بھی محسوس کرتی رہیں گی۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ انتہا پسند اور دہشت گردوں کو اپنا ایجنڈ مسلط نہیں کرنے دیں گے، کسی کو یہ حق نہیں دیا جاسکتا کہ وہ بندوق کے ذریعے ہمیں اپنے راستے پر چلانے کے لیے مجبور کرے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کا نفع نقصان اجتماعی ہوتا ہے، ہمیں غلطیوں سےسیکھ کر اپنی اصلاح کرنا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں