دہری شہریت کے حامل سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

حکومت نے20 جولائی تک وزارتوں،ڈویژنوں اوراداروں سے ملازمین کے کوائف طلب کرلیے


ایکسپریس July 13, 2012
حکومت نے20 جولائی تک وزارتوں،ڈویژنوں اوراداروں سے ملازمین کے کوائف طلب کرلیے

وفاقی حکومت نے دہری شہریت رکھنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی کے بعد دہری شہریت رکھنے والے بیوروکریٹس ،ججز،جرنیلز سمیت دیگر سرکاری ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور دہری شہریت کے حامل سرکاری ملازمین کو سرکاری ملازمت کیلیے نااہل قراردے دیاجائے گا۔

اس ضمن میں وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں،ڈویژنوں اور اداروں سے سرکاری ملازمین کے کوائف طلب کرلیے ہیں وزارتوں و ڈویژنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 20 جولائی تک سرکاری ملازمین اور ان کی شریک حیات کی دہری شہریت کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں جن میں سرکاری ملازمین سے ان کی شہریت کے بارے میں بھی ثبوت مانگے گئے ہیں جس میں ملازمین کو اپنی اور شریک حیات کی دہری شہریت کے بارے میں تحریری طور پر معلومات فراہم کرنا ہوگی،

وفاقی حکومت کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی طرف سے ایک لیٹر جاری کیا گیا ہے ''ایکسپریس''کو دستیاب ایف بی آر کے جاری کردہ لیٹر کی کاپی کے مطابق ایف بی آر نے اپنے لیٹر میں تمام چیف کمشنرز ،چیف کلکٹرز، تمام ڈائریکٹرز جنرل،تمام کلکٹرز کسٹمز سمیت دیگر تمام فیلڈ فارمشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایف بی آر اور اس کی فیلڈ فارمشنز میں تعینات تمام افسران و ملازمین اپنی اور اپنی شریک حیات کی شہریت کے بارے میں معلومات فراہم کریں اور جن افسران یا ان کی شریک حیات دہری شہریت کے حامل ہیں وہ اس بارے میں تفصیلات تیارکرکے20 جولائی تک جمع کرائیں۔

لیٹر میں مزیدکہاگیا ہے کہ جو افسران و ملازمین اپنی دہری شہریت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کریں گے ان کے خلاف سول سرونٹ(ای اینڈ ڈی) رولز 1973 کے تحت انضباطی کارروائی کی جائے گی،اس بارے میں جب وزارت خزانہ کے سینئر افسر سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ تمام وزارتوں اور ڈویژنوں میں دہری شہریت کے حامل بیوروکریٹس و ملازمین کے بارے میں معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |