وزیراعظم نوازشریف کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا فون سانحہ پشاور پر اظہار تعزیت

عالمی برادری سانحہ پشاور کے واقعے کی مذمت کرتی ہے، بان کی مون


ویب ڈیسک December 25, 2014
دہشت گردی کے اس واقعے کے خلاف پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ٹیلی فون کرکے سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے اس پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ٹیلی فون کرکے سانحہ پشاور کی مذمت اور اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر بان کی مون کا کہنا تھا کہ عالمی برادری سانحہ پشاور کے واقعے کی مذمت کرتی ہے اور ہم دہشت گردی کے اس واقعے کے خلاف پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 134 بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ساتوں دہشت گرد مارے گئے تھے، پشاور حملے کےبعد عالمی برادری کی جانب سے پاکستان سے اظہار تعزیت اور واقعہ کی شدید مذمت بھی کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں