کراچی کے علاقے منگھوپیر سے 3 بھتہ خور زخمی حالت میں گرفتارپولیس

ملزمان بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں اوران کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا، پولیس


ویب ڈیسک December 25, 2014
منگھو پیر میں کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، پولیس، فوٹو:فائل

پولیس نے منگھو پیر میں مبینہ مقابلے کے بعد 3 بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھو پیر میں پولیس کی کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 بھتہ خور زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے لاکھ سے زائد نقدی، 3 ٹی ٹی پستول اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔