حساس اداروں نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا

حساس اداروں نے کوٹ لکھپت جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 خواتین سمیت 3 دہشت گردوں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے


ویب ڈیسک December 25, 2014
ملزمان کے قبضے سے جیل کا نقشہ، سیکیورٹی فورسز کی وردیاں، لیپ ٹاپ، راکٹ لانچر اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، فائل : فوٹو

حساس اداروں نے کوٹ لکھپت جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 خواتین سمیت 3 دہشت گردوں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں نے لاہور کے علاقے نواں کوٹ فرید کالونی میں کارروائی کے دوران کوٹ لکھ پت جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 خواتین سمیت 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے کوٹ لکھپت جیل کی مکمل ریکی کررکھی تھی اوروہ جیل پر حملہ کرکے اپنے ساتھیوں کو چھڑانا چاہتے تھے، ملزمان کے قبضے سے جیل کا نقشہ، سیکیورٹی فورسز کی وردیاں، لیپ ٹاپ، راکٹ لانچر اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔