وزیراعظم نے مشترکہ اعلامیے کے نکات پر عملدرآمد کیلئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں وزیراعظم کے قوم سے خطاب میں کئے گئے اعلانات پر عملدرآمد کے لئے بھی تفصیلی غورخوص کیا جائے گا


ویب ڈیسک December 25, 2014
وزیراعظم ان نکات سے متعلق سیاسی، قانونی مشیروں اور معاونین سے بھی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فوٹو :فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمانی اجلاس کے مشتر کہ اعلامیے کے نکات پر عملدرآمد کے لئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں منظور ہونے والے 20 نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا ہے، اجلاس میں وزیراعظم کے قوم سے خطاب میں کئے گئے اعلانات پر عملدرآمد کے لئے بھی تفصیلی غورخوص کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم ان نکات سے متعلق سیاسی، قانونی مشیروں اور معاونین سے بھی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔