ایبٹ آباد میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق 6 زخمی

جاں بحق ہونے والوں میں خاتون، 2 بچے اور بس کا ڈرائیور شامل ہے


ویب ڈیسک December 26, 2014
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز/فائل

لورا کے مقام پر مسافر بس کھائی میں گرنے سے خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حویلیاں جانے والی مسافر بس لورا کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں