کرائسٹ چرچ ٹیسٹ نیوزی لینڈ نے پہلے دن سری لنکا کے خلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر429 رنزبنا لئے

کیویز کی جانب سے کپتان میکولم نے برق رفتار 195 رنز بنائے جب کہ نیشام 85 اورولیمسن 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے انجیلو میتھیوز نے 2، سورنگا لکمل، شمندا ایرنگا،دھمیکا پراساد اور تھارندو کشال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فوٹو؛ اے ایف پی

نیوزی لینڈ نے مہمان سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک کپتان برینڈلم میکولم کی برق رفتار سنچری کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنا لئے۔



کرس چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کیویز نے شاندار کھیل پیش کر کے اس فیصلے کو غلط ثابت کردیا۔ میزبان ٹیم کی جانب سے کپتان برینڈلم میکولم نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 134 گیندوں پر برق رفتار 195 رنز بنائے جس میں 11 چھکے اور 18 چوکے شامل ہیں جبکہ جیمس نیشام 85، کین ولیمسن 54، ہمیشن ردرفورڈ 18، ٹام لیتھم 27، بی جے واٹلنگ 26 اور راس ٹیلر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جب کہ مارک کریگ 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔


سری لنکا کی جانب سے انجیلو میتھیوز نے 2، سورنگا لکمل، شمندا ایرنگا،دھمیکا پراساد اور تھارندو کشال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Load Next Story