فیصل آباد جیل میں 2 دہشتگردوں کو 14 جنوری کو تختہ دار پر لٹکادیا جائیگا

دونوں دہشت گرد ننکانہ صاحب حملے میں ملوث تھے جن کی سزائے موت کی تاریخ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مقرر کی۔


ویب ڈیسک December 26, 2014
دونوں دہشت گرد ننکانہ صاحب حملے میں ملوث تھے جن کی سزائے موت کی تاریخ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مقرر کی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

ننکانہ صاحب حملے میں ملوث 2 دہشتگردوں کو 14 جنوری کو فیصل آباد سنٹرل جیل میں سزائے موت دی جائے گی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے دونوں دہشت گردوں کی سزائے موت کی تاریخ مقررکی۔ دونوں دہشت گردوں کی سزائےموت پرعمل درآمدکےلیے جیل سپرنٹنڈنٹ نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمنسٹریٹر جج کو درخواست بھیجی تھی جس میں مؤقف اختیار کیاگیا کہ دونوں دہشت گردوں کےٹرائل مکمل ہیں اور اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں جنہیں تختہ دار پر لٹکانے کے احکامات جاری کیے جائیں جس پر عدالت نے تمام قانونی کارروائی مکمل ہونے پر 14 جنوری کو منطقی انجام تک پہنچانے کے احکامات جاری کردیئے۔


واضح رہے کہ دونوں دہشتگرد ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کے گردوارے پر حملے میں ملوث تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں