بلدیاتی نظام کے بل پر اعتراض کرنے والوں نے ترمیمی درخواست جمع کیوں نہیں کرائی نثار كھوڑو

نثار كھوڑو نے کہا كہ وہ كسی وزير كو مخالف بينچوں پر بيٹھنے كی اجازت نہيں دے سكتے


Online October 02, 2012
نثار كھوڑو نے كہا كہ اگر كسی كو بلدياتی نظام كے بل پر اعتراض ہے تو وہ اليكشن كا بائيكاٹ كر كے دكھائيں کیونکہ احتجاج بھی جمہوری طريقے سے ہی ہونا چاہيے۔ فوٹو: آن لائن

اسپيكر سندھ اسمبلی نثار كھوڑو نے كہا ہے كہ اگر كسی كو بلدیاتی نظام کے بل پر اعتراضات تھے تو انہيں اسمبلی ميں ترميمی درخواست جمع كرانی چاہئے تھی۔


سندھ اسمبلی كے كميٹی روم ميں پريس كانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار كھوڑو نے کہا كہ وہ كسی وزير كو مخالف بينچوں پر بيٹھنے كی اجازت نہيں دے سكتے اس سے اسمبلی قواعد كی خلاف ورزی ہوگی اور ان كے استعفے ابھی تک منظور نہيں ہوئے لہذا انہيں اپوزيشن نشستيں بھی الاٹ نہيں كی جاسكتيں۔


نثار كھوڑو نے کہا کہ سندھ كے اصل غدار جلال محمود شاہ ہيں، جس بل كے حوالے سے جلال محمود شاہ و ديگر انہيں غدار ی کا طعنہ دے رہے ہيں وہ لوگ پرويز مشرف كے دور ميں ناظمين كے اليكشن لڑرہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جلال محمود شاہ نے نواز شريف كی حكومت ميں كالا باغ ڈيم كی بھی حمايت کی تھی۔


نثار كھوڑو نے كہا كہ اگر كسی كو بلدياتی نظام كے بل پر اعتراض ہے تو وہ اليكشن كا بائيكاٹ كر كے دكھائيں کیونکہ احتجاج بھی جمہوری طريقے سے ہی ہونا چاہيے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |