سعید اجمل کا ایکشن اب بھی 15 ڈگری کے اندر نہیں ہے چیرمین پی سی بی

معین خان پر واضح کر دیا ہے کہ وہ چیف سلیکٹر یا منیجر میں سے کسی ایک عہدے کا انتخاب کرلیں،شہریار خان


ویب ڈیسک December 26, 2014
سعید اجمل کو ورلڈ کپ میں کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ بھارت میں ہونے والے ٹیسٹ کے بعد ہو گا،شہریارخان فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ سعید اجمل ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہوں لیکن سعید اجمل کا بwلنگ ایکشن اب بھی 15 دگڑی کے اندر نہیں آ سکا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کو ورلڈ کپ میں کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ بھارت میں ہونے والے ٹیسٹ کے بعد ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ سعید اجمل ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں لیکن یہ فیصلہ سعید اجمل کو خود کرنا ہے کہ وہ آئی سی سی کا ٹیسٹ پاس کر سکتے ہیں یا نہیں جب کہ ان کا بولنگ ایکشن اب بھی 15 ڈگری کے اندر نہیں آ سکا ہے لہذا ورلڈ کپ میں ان کی شمولیت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

معین خان کے 2 عہدوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شہریار خان کا کہنا تھا کہ معین خان پر واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی ایک عہدے کا انتخاب کر لیں اور بہت جلد اس بات کا فیصلہ ہو جائے گا کہ معین چیف سلیکٹر رہتے ہیں یا پھر منیجر۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں