مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا

چھاپہ مار کارروائی میں 82 مارٹر گولے، 66 بارودی سرنگیں، 35 کلو بارود اور درجنوں راکٹ لانچر برآمد کئے گئے


ویب ڈیسک December 26, 2014
سیکیورٹی فورسز نے تحصیل صافی کے علاقے لکڑو کے ایک مکان پر اسلحے کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے مکان پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اسلحے کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر تحصیل صافی کے علاقے لکڑو کے ایک مکان پر چھاپہ مارا اور 82 مارٹر گولے، 66 بارودی سرنگیں، 35 کلو بارود اور درجنوں راکٹ لانچر سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا تاہم شدت پسندوں کے مکان میں نہ ہونے کے باعث کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |