لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ڈی او لیسکو جاں بحق

رائے زیاد دفتر سے ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی،پولیس


ویب ڈیسک December 26, 2014
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، فوٹو: فائل

اسکیم موڑ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایس ڈی او لیسکو رائے زیاد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رائے زیاد دفتر سے اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسی ڈی او لیسکوموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کرنے والے افراد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔