دہشت گرد ہتھیار ڈال کر خود کو ریاست کے حوالے کردیں صدر ممنون حسین

دہشت گردوں سے بے گناہ لوگوں کے خون کا حساب لے کر پاکستان کو پرامن ملک بنایا جائے گا، صدر مملکت


ویب ڈیسک December 26, 2014
دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، صدر ممنون حسین، فوٹو: پی آئی ڈی

FAISALABAD: صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہتھیار ڈال کر خود کو ریاست کے حوالے کردیں ورنہ ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کے خون کا ہر قیمت پر حساب لے کر پاکستان کو پر امن ملک بنایا جائے گا لہٰذا دہشت گردوں کو چاہئے کہ وہ ہتھیار ڈال کر خود کو ریاست کے حوالے کردیں ورنہ ہتھیار نہ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سےنمٹا جائے گا۔

اس سے قبل صدر ممنون حسین سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان کی اقتصادی اہمیت کو نہیں سمجھا گیا لیکن موجودہ حکومت صوبے میں ترقی و خوشحالی اور اسے ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لانے کے لیے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔