کانگو میں کشتی ڈوبنے سے 30 افراد ہلاک 150 کو بچالیا گیا

کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا،حکام


ویب ڈیسک December 26, 2014
کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا،حکام، فوٹو : فائل

لاہور: کانگو میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں30 افراد ہلاک جب کہ 150 کو بچالیا گیا جب کہ گزشتہ ہفتے بھی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں129 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی افریقی ملک کانگو کے شمال مشرقی علاقے یکوسو کے قریب دریا میں مسافر بردار کشتی چٹان سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ 150 افراد کو بچالیا گیا۔ حکام کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ دوسری جانب ڈوبنے والے افراد کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن اور سرکاری عمارتوں کو آگ لگادی، اس موقع پر مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ حکومت اس حوالے سے مناسب اقدام نہیں کررہی جس کے باعث اس طرح کے حادثات معمول بن گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔